0
Thursday 23 Jun 2016 21:33

ضرب عضب میں بچ جانیوالے گنتی کے دہشتگرد اہم شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں، پرویز رشید

ضرب عضب میں بچ جانیوالے گنتی کے دہشتگرد اہم شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گرد بھی گنتی کے رہ گئے ہیں لیکن وہ اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لئے اہم شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ امجد صابری سچے عاشق رسول (ص) اور دنیا بھرمیں امن و پیار کے پیامبر تھے، انہوں نے خدا اور مخلوق سے محبت، خیر اور متحد ہونے کا پیغام دیا، حملہ آوروں نے اللہ سے محبت کرنے والے شخص کو نشانہ بنایا، امجد صابری کے قاتل اللہ اور اس کے رسول (ص) کے دشمن ہیں اور ان کو سزا ضرور ملے گی اور کراچی میں امن قائم ہوکر رہے گا۔ وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اہم اہداف بھی حاصل کرچکے ہیں، اب دہشت گرد کم ہو کر گنتی کے رہ گئے ہیں جبکہ ماضی کے مقابلے میں شہر قائد انتہائی پرامن ہے، اب صرف دہشت گرد اپنی موجودگی ثابت کرنے لئے نامور اور اہم  شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 548205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش