QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے بعد کالعدم تنظیموں کے 209 افراد کو پانچ مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا

14 Feb 2011 23:19

اسلام ٹائمز: ان قیدیوں میں 75 کا تعلق کالعدم سپا ہ صحابہ اور باقی کا دیگر مذہبی تنظیموں ہے،ان قیدیوں کی پیشیاں بھی جیل کے اندر ہوتی ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے بعد کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 209 افراد کو پنجاب کی پانچ مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں 75 کا تعلق کالعدم اور باقی کا دیگر مذہبی تنظیموں ہے۔ ان قیدیوں کی پیشیاں بھی جیل کے اندر ہوتی ہیں۔ ان قیدیوں کو ملتان، ڈیرہ غازی خان،ساہیوال، شیخوپورہ اور قصور بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں سزائے موت کے چار قیدی بھی ہیں۔ ریمنڈ کی حفاظت کیلئے اس کی بیرک کی چھت اور ارد گرد رینجرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 54831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54831/ریمنڈ-ڈیوس-کی-کوٹ-لکھپت-جیل-آمد-کے-بعد-کالعدم-تنظیموں-209-افراد-کو-پانچ-مختلف-جیلوں-میں-منتقل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org