QR CodeQR Code

بلتستان کے نامور عالم شیخ حسن جعفری کا ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے اور لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

25 Jun 2016 00:28

اسلام ٹائمز: مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے نیا سلسلہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی کی نئی لہر کو روکنے کیلئے حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے نامور عالم دین، امام جمعہ و جماعت جامع مسجد امامیہ اسکردو حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جاری دھرنوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں جمعے کے خطبے میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے اور لانگ مارچ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انکے مطالبات مبنی بر حقیقت ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ انکے مطالبات کو منظور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور محب وطن شہریوں کے تحظفات دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نیا سلسلہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی کی نئی لہر کو روکنے کے لئے حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 548386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548386/بلتستان-کے-نامور-عالم-شیخ-حسن-جعفری-کا-ایم-ڈبلیو-دھرنے-اور-لانگ-مارچ-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org