0
Saturday 25 Jun 2016 00:28

بلتستان کے نامور عالم شیخ حسن جعفری کا ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے اور لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

بلتستان کے نامور عالم شیخ حسن جعفری کا ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے اور لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے نامور عالم دین، امام جمعہ و جماعت جامع مسجد امامیہ اسکردو حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جاری دھرنوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں جمعے کے خطبے میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے اور لانگ مارچ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انکے مطالبات مبنی بر حقیقت ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ انکے مطالبات کو منظور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور محب وطن شہریوں کے تحظفات دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نیا سلسلہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی کی نئی لہر کو روکنے کے لئے حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 548386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش