QR CodeQR Code

ماہِ ربیع الاول میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے حق پرست صوبائی وزیر عبدالحسیب کی علماء کرام سے ملاقات

15 Feb 2011 00:37

اسلام ٹائمز:مولانا تنویرالحق تھانوی اور سید شاہ تراب الحق قادری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا


کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں حق پرست صوبائی وزیر اوقاف عبدالحسیب نے گزشتہ روز معروف عالم دین تنویرالحق تھانوی اور علامہ سید شاہ تراب الحق قادری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں الطاف حسین کی جانب سے ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی اور خصوصی پیغام پہنچایا۔ عبدالحسیب نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی بات کی اور عوام کو امن ومحبت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مولانا تنویرالحق تھانوی اور سید شاہ تراب الحق قادری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد وارکان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 54841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54841/ماہ-ربیع-الاول-میں-مذہبی-رواداری-کے-فروغ-کیلئے-حق-پرست-صوبائی-وزیر-عبدالحسیب-کی-علماء-کرام-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org