0
Tuesday 15 Feb 2011 00:37

ماہِ ربیع الاول میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے حق پرست صوبائی وزیر عبدالحسیب کی علماء کرام سے ملاقات

ماہِ ربیع الاول میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے حق پرست صوبائی وزیر عبدالحسیب کی علماء کرام سے ملاقات
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں حق پرست صوبائی وزیر اوقاف عبدالحسیب نے گزشتہ روز معروف عالم دین تنویرالحق تھانوی اور علامہ سید شاہ تراب الحق قادری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں الطاف حسین کی جانب سے ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی اور خصوصی پیغام پہنچایا۔ عبدالحسیب نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی بات کی اور عوام کو امن ومحبت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مولانا تنویرالحق تھانوی اور سید شاہ تراب الحق قادری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد وارکان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 54841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش