QR CodeQR Code

کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 28 جون تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

25 Jun 2016 21:46

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 28 جون تک ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں 3 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 28 جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ و معذور شہری، صحافی اور قانون نافذکرنے والے ادارے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 548615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548615/کراچی-حیدر-آباد-اور-سکھر-میں-28-جون-تک-موٹر-سائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org