0
Saturday 25 Jun 2016 21:46

کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 28 جون تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 28 جون تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں 3 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 28 جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ و معذور شہری، صحافی اور قانون نافذکرنے والے ادارے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 548615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش