QR CodeQR Code

امان اللہ خان کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، لبریشن فرنٹ

27 Jun 2016 13:20

اسلام ٹائمز: تحصیل ہجیرہ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امان اللہ مرحوم کی انتھک اور غیرمتزلزل جدوجہد کے ستر سالوں نے کشمیریوں کو بحیثیت قوم فخر سے سر اٹھانے کے قابل بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ تحصیل ہجیرہ کے زیراہتمام امان اللہ خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی، سلیم ہارون، عابد گلگتی، طاہرہ توقیر، سردار آفتاب، قاری نصیر، جلیل فرید اور اظہر کاشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ خان کی زندگی کشمیری قوم کے ہر نوجوان کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی انتھک اور غیرمتزلزل جدوجہد کے ستر سالوں نے کشمیریوں کو بحیثیت قوم فخر سے سر اٹھانے کے قابل بنایا، جب بڑے بڑے سیاستدان بھارت اور پاکستان سے ساز باز کر کے اقتدار اور عہدے لینے میں مصروف تھے تو امان اللہ خان، مقبول بٹ شہید اور ان کے ساتھی ریاست کی بکھری وحدت کو جوڑنے اور آزادی کی آواز کو توانا کرنے کے لئے سامنے آئے۔ مرحوم کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 548954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548954/امان-اللہ-خان-کی-جدوجہد-کو-جاری-رکھیں-گے-لبریشن-فرنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org