QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس سیمینار کوٹلی امام حسین (ع) میں ہوگا

27 Jun 2016 17:54

اسلام ٹائمز: یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ہونے والے سیمینار میں ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے، جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کو بھی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی نے سرزمین فلسطین کو اسرائیلی بربریت سے آزاد کرانے کیلئے جمعۃ الوداع کو قدس کی آزادی کا دن قرار دیا تھا، اسی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناتی چلی آرہی ہے۔ شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے القدس سیمینار مورخہ 24 رمضان المبارک، 30 جون کو جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ہوگا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق القدس سیمینار میں ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام اور سکالرز بھی شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 549024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549024/ڈی-ا-ئی-خان-شیعہ-علماء-کونسل-کے-زیراہتمام-القدس-سیمینار-کوٹلی-امام-حسین-ع-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org