0
Monday 27 Jun 2016 17:54

ڈی آئی خان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس سیمینار کوٹلی امام حسین (ع) میں ہوگا

ڈی آئی خان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس سیمینار کوٹلی امام حسین (ع) میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی نے سرزمین فلسطین کو اسرائیلی بربریت سے آزاد کرانے کیلئے جمعۃ الوداع کو قدس کی آزادی کا دن قرار دیا تھا، اسی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناتی چلی آرہی ہے۔ شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے القدس سیمینار مورخہ 24 رمضان المبارک، 30 جون کو جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ہوگا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق القدس سیمینار میں ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام اور سکالرز بھی شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 549024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش