QR CodeQR Code

یہ دیکھنا چاہئے کہ امجد صابری کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا ہے، وسیم اختر

27 Jun 2016 22:56

اسلام ٹائمز: انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ رہنما نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پہلے بھی ایم کیو ایم پر الزامات لگے، حکیم سعید قتل میں بھی باعزت بری ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ام کے رہنما اور کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا ہے کہ قوال امجد صابری کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس قتل کا فائدہ کس کو ہوا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ امجد صابری کے قتل سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ کسے پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایم کیو ایم پر الزامات لگے، حکیم سعید قتل میں بھی باعزت بری ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 549105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549105/یہ-دیکھنا-چاہئے-کہ-امجد-صابری-کے-قتل-کا-فائدہ-کس-کو-ہوا-ہے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org