QR CodeQR Code

حضرت علی ع کی ساری زندگی خدمت اسلام ، جہاد فی سبیل اﷲ، صبر و شکر اور ایثار کا اعلیٰ نمونہ تھی، صاحبزادہ قوسین حق

28 Jun 2016 10:42

اسلام ٹائمز: دربار مسجد حضور محدث کبیر فیصل آباد میں محفل شہادت حضرت علی ع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت علی ع کی ذات گرامی جامع کمالات اور جمال محمدی ﷺ کا آئینہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ قوسین حق نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی ع کی سیرت اور کردار کو مشعل راہ بنا کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ع کا دور خلافت اسلامی حکمرانوں کے لئے مینارۂ نور ہے، آپ ع صحابی رسولﷺ، اہل بیت اور خلفائے راشدین میں شامل ہیں اور یہ اعزاز کسی اور کو حاصل نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حضرت علی ع کی ذات گرامی جامع کمالات اور جمال محمدی ﷺ کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے دربار مسجد حضور محدث کبیر اعظم آباد میں محفل شہادت حضرت علی ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی ع کی ساری زندگی خدمت اسلام، جہاد فی سبیل اﷲ، صبر و شکر اور ایثار کا اعلیٰ نمونہ تھی، آپ ع نے نہ صرف حق و باطل کے معرکوں میں اپنی شجاعت کا رعب بٹھایا، بلکہ علم و فضل کے میدان میں بھی بے مثال خدمات سر انجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 549222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549222/حضرت-علی-ع-کی-ساری-زندگی-خدمت-اسلام-جہاد-فی-سبیل-اﷲ-صبر-شکر-اور-ایثار-کا-اعلی-نمونہ-تھی-صاحبزادہ-قوسین-حق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org