QR CodeQR Code

آواران، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

29 Jun 2016 05:02

اسلام ٹائمز: مشکے کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تو شدت پسندوں کی جانب سے مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو انہیں شدت پسندوں کی جانب سے مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 549449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549449/ا-واران-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org