0
Wednesday 29 Jun 2016 05:02

آواران، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

آواران، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو انہیں شدت پسندوں کی جانب سے مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 549449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش