QR CodeQR Code

القدس کے معاملے پر آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہوں، سینیٹر ظفر علی شاہ

29 Jun 2016 23:55

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں نون لیگ کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حکومت سے درخواست کریں گےکہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بالکل اسی طرح امریکہ ہندوستان میں مودی کے ساتھ مراسم بڑھا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ میں آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہوں جنہوں نے دنیا بھر میں یوم القدس منانے کو ضروری قرار دیا۔ اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے جو عالم اسلام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ القدس پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی ایک ملک کا قضیہ نہیں بلکہ عالم اسلام کی پیٹھ میں یہ خنجر گونپا گیا ہے۔ میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بالکل اسی طرح ہندوستان میں مودی کے ساتھ مراسم بڑھا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 549670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549670/القدس-کے-معاملے-پر-آیت-اللہ-خمینی-کی-ذہانت-بصیرت-کو-دیتا-ہوں-سینیٹر-ظفر-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org