0
Wednesday 29 Jun 2016 23:55

القدس کے معاملے پر آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہوں، سینیٹر ظفر علی شاہ

القدس کے معاملے پر آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہوں، سینیٹر ظفر علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ میں آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہوں جنہوں نے دنیا بھر میں یوم القدس منانے کو ضروری قرار دیا۔ اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے جو عالم اسلام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ القدس پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی ایک ملک کا قضیہ نہیں بلکہ عالم اسلام کی پیٹھ میں یہ خنجر گونپا گیا ہے۔ میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بالکل اسی طرح ہندوستان میں مودی کے ساتھ مراسم بڑھا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 549670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش