QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

30 Jun 2016 14:15

اسلا م ٹائمز: تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مدینہ کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تیس سالہ ایف آر پی کانسٹیبل شاہ زیب محسود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ہے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مدینہ کالونی میں تیس سالہ ایف آر پی کانسٹیبل شاہ زیب محسود کو اپنے گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ زیب محسود ولد آفتاب محسود کو متعدد گولیاں لگی ہیں، جبکہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں بھی لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 549892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549892/ڈی-آئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-کانسٹیبل-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org