QR CodeQR Code

محمود خان اچکزئی کے بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، مہر رکن عالم

9 Jul 2016 20:44

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ اپنے نامناسب بیان پر محمود اچکزئی پاکستانی قوم سے معافی مانگیں، ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں لازم ہے کہ تمام جماعتوں کے سیاست دان ذاتی مفاد پر ملکی مفادات کو قربان مت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف ماہر قانون مہر رکن عالم نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ اپنے نامناسب بیان پر محمود اچکزئی پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں لازم ہے کہ تمام جماعتوں کے سیاست دان ذاتی مفاد پر ملکی مفادات کو قربان مت کریں۔ واضح رہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے متعلق فوج، سیاستدانوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے اپنائے گئے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ مناسب نہیں۔


خبر کا کوڈ: 551135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551135/محمود-خان-اچکزئی-کے-بیان-سے-پوری-قوم-کی-دل-آزاری-ہوئی-ہے-مہر-رکن-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org