QR CodeQR Code

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا، جان کربی

6 Jul 2016 05:46

اسلام ٹائمز: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیل مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں سینکڑوں نئی رہائشی یونٹس کی تعمیرات کا پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیل مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں سینکڑوں نئی رہائشی یونٹس کی تعمیرات کا پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے، یہودی آباد کاری میں توسیع اور نئی بستیوں کے قیام کا ایک منظم عمل لگ رہا ہے۔ جو بنیادی طور پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے نقصان دہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 551243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551243/اسرائیلی-بستیوں-کی-تعمیر-سے-امن-کوششوں-کو-نقصان-پہنچے-گا-جان-کربی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org