QR CodeQR Code

حکومت نے جان کیری کے بیان کے جواب میں ردعمل نہ دے کر قوم کے جذبات کو مجروح اور امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے،اسداللہ بھٹو

16 Feb 2011 21:37

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے پنو عاقل میں سیرت النبی صہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر جان کیری کا ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بیان و جارحانہ لہجہ امت کو مزید اذیت پہنچانے کے مترادف ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ جشن آمد رسول صہ کے موقع پر امریکی سینیٹر جان کیری کا ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بیان و جارحانہ لہجہ امت کو مزید اذیت پہنچانے کے مترادف ہے جس پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے پنو عاقل میں سیرت النبی صہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے امریکی سینیٹر جان کیری کے بیان کے جواب میں ردعمل نہ دیکر قوم کے جذبات کو مجروح اور امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے۔ لہذا جشن آمد رسول صہ کے موقع پر غلامان رسول صہ یہ عہد کرتے ہیں کہ و ناموس رسالت کے قانون اور نبی کریم صہ کے امتیوں کے خون کا سودا نہیں ہونے دینگے۔


خبر کا کوڈ: 55146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55146/حکومت-نے-جان-کیری-کے-بیان-جواب-میں-ردعمل-نہ-دے-کر-قوم-جذبات-کو-مجروح-اور-امریکی-غلامی-کا-ثبوت-دیا-ہے-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org