0
Wednesday 16 Feb 2011 21:37

حکومت نے جان کیری کے بیان کے جواب میں ردعمل نہ دے کر قوم کے جذبات کو مجروح اور امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے،اسداللہ بھٹو

حکومت نے جان کیری کے بیان کے جواب میں ردعمل نہ دے کر قوم کے جذبات کو مجروح اور امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے،اسداللہ بھٹو
کراچی:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ جشن آمد رسول صہ کے موقع پر امریکی سینیٹر جان کیری کا ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بیان و جارحانہ لہجہ امت کو مزید اذیت پہنچانے کے مترادف ہے جس پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے پنو عاقل میں سیرت النبی صہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے امریکی سینیٹر جان کیری کے بیان کے جواب میں ردعمل نہ دیکر قوم کے جذبات کو مجروح اور امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے۔ لہذا جشن آمد رسول صہ کے موقع پر غلامان رسول صہ یہ عہد کرتے ہیں کہ و ناموس رسالت کے قانون اور نبی کریم صہ کے امتیوں کے خون کا سودا نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 55146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش