QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے، میاں محمد اسلم

13 Jul 2016 12:37

اسلام ٹائمز: میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکا رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکا رہے جن سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستا ن مہم کا حصہ بن جائیں۔ میاں اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے، قوم بار بار کے آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دیتی رہے گی تو مسائل حل نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر عبدالوہاب خان، ظہور خٹک، جاوید اقبال، ساجد ظفر بلوچ، لطیف خٹک، خورشید خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 552272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552272/جماعت-اسلامی-کو-اقتدار-ملا-صحت-اور-تعلیم-کے-شعبوں-میں-انقلابی-تبدیلیاں-لائینگے-میاں-محمد-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org