0
Wednesday 13 Jul 2016 12:37

جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے، میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکا رہے جن سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستا ن مہم کا حصہ بن جائیں۔ میاں اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے، قوم بار بار کے آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دیتی رہے گی تو مسائل حل نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر عبدالوہاب خان، ظہور خٹک، جاوید اقبال، ساجد ظفر بلوچ، لطیف خٹک، خورشید خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 552272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش