QR CodeQR Code

نہتے کشمیریوں کی شہادت پر مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، چودھری ناصر اقبال

13 Jul 2016 21:11

اسلام ٹائمز: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی رہنما نے کہا کہ بھارت امریکہ کی آشیر باد سے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مزید بے گناہ مسلمانوں کی گردنیں کٹنے سے بچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی رہنما اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی بیت المال کمیٹی کے سابق چیئرمین چودھری ناصر اقبال نے کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی شہادت پر مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کی آشیر باد سے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مزید بے گناہ مسلمانوں کی گردنیں کٹنے سے بچائیں۔


خبر کا کوڈ: 552427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552427/نہتے-کشمیریوں-کی-شہادت-پر-مسلم-ممالک-کے-حکمرانوں-خاموشی-لمحہ-فکریہ-ہے-چودھری-ناصر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org