QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی کسی بھی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے، نواز ملک

14 Jul 2016 09:43

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی کا دعویٰ کرنے والے سیاسی جوتشی 2018ء تک انتظار کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نواز ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی نواز شریف پر تنقید کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی کسی بھی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رخصتی کا دعویٰ کرنے والے سیاسی جوتشی 2018ء تک انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے راستے میں کسی کو بھی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، اپوزیشن مثبت تنقید کرے، ہم اس کا خیر مقدم کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 552497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552497/بلاول-بھٹو-کی-کسی-بھی-بات-کا-جواب-دینا-وقت-ضیاع-ہے-نواز-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org