0
Thursday 14 Jul 2016 09:43

بلاول بھٹو کی کسی بھی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے، نواز ملک

بلاول بھٹو کی کسی بھی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے، نواز ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نواز ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی نواز شریف پر تنقید کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی کسی بھی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رخصتی کا دعویٰ کرنے والے سیاسی جوتشی 2018ء تک انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے راستے میں کسی کو بھی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، اپوزیشن مثبت تنقید کرے، ہم اس کا خیر مقدم کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 552497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش