QR CodeQR Code

نادرا کا کارنامہ، عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو بھی شامل کر دیا

15 Jul 2016 13:00

اسلام ٹائمز: ایدھی صاحب کا خاندان 7 افراد پر ہی مشتمل تھا، جسے نادرا نے 14 افراد پر مشتمل کر دیا ہے، نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالستار کی ولدیت پر 7 افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے، ان میں سے 3 افغان پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے ورثا کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے اور اس بار نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی کے ادارے نے عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو شامل کر دیا ہے۔ تفصلات کے مطابق نادرا نے مرحوم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو بھی شامل کر دیا ہے، جبکہ ایدھی صاحب کا خاندان 7 افراد پر ہی مشتمل تھا، جسے نادرا نے 14 افراد پر مشتمل کر دیا ہے۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالستار کی ولدیت پر 7 افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے۔ ان میں سے 3 افغان پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے ورثا کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 552756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552756/نادرا-کا-کارنامہ-عبدالستار-ایدھی-کے-خاندان-میں-7-افغان-شہریوں-کو-بھی-شامل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org