QR CodeQR Code

ملتان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ

15 Jul 2016 21:21

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این ٹریڈ ونگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم بھارتیوں کے ساتھ ہے اور موجودہ حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے زیراہتمام کچہری چوک پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سہیل فراز نے کی۔ اس موقع پر شہریار اسلام، نوید اختر، محمد رضوان، رمضان اویسی، عادل اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے اس سلسلے میں عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ پوری پاکستانی قوم مظلوم بھارتیوں کے ساتھ ہے اور موجودہ حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 552862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552862/ملتان-مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-جارحیت-کیخلاف-کچہری-چوک-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org