QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے فہیم کے اہلخانہ سے امریکی حکام کا رابطہ اہل خانہ کاملاقات سے انکار

18 Feb 2011 00:04

اسلام ٹائمز:فہیم کے بھائی وسیم کے مطابق امریکی سفارتخانے کے حکام نے جمعرات کو ان سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ہم نے امریکی حکام سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے فہیم کے اہل خانہ سے امریکی حکام کا رابطہ،اہل خانہ کاملاقات سے انکار،تفصیلات کے مطابق فہیم کے بھائی وسیم کے مطابق امریکی سفارتخانے کے حکام نے جمعرات کو ان سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ہم نے امریکی حکام سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ یہاں لوگ بہت مشتعل ہیں اور انہیں نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ وسیم نے مزید بتایا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے، اگر کوئی دباﺅ ڈالا بھی گیا تو وہ برداشت کرینگے۔ انہوں نے فہیم کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو پاکستانی قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 55287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55287/ریمنڈ-ڈیوس-کی-فائرنگ-سے-ہلاک-ہونیوالے-فہیم-کے-اہلخانہ-امریکی-حکام-کا-رابطہ-اہل-خانہ-کاملاقات-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org