0
Friday 18 Feb 2011 00:04

ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے فہیم کے اہلخانہ سے امریکی حکام کا رابطہ اہل خانہ کاملاقات سے انکار

ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے فہیم کے اہلخانہ سے امریکی حکام کا رابطہ اہل خانہ کاملاقات سے انکار
لاہور:اسلام ٹائمز۔ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے فہیم کے اہل خانہ سے امریکی حکام کا رابطہ،اہل خانہ کاملاقات سے انکار،تفصیلات کے مطابق فہیم کے بھائی وسیم کے مطابق امریکی سفارتخانے کے حکام نے جمعرات کو ان سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ہم نے امریکی حکام سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ یہاں لوگ بہت مشتعل ہیں اور انہیں نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ وسیم نے مزید بتایا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے، اگر کوئی دباﺅ ڈالا بھی گیا تو وہ برداشت کرینگے۔ انہوں نے فہیم کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو پاکستانی قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 55287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش