QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کرنیکی ہدایت

21 Jul 2016 18:59

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں بلاول بھٹو کو صوبائی وزرا کی کارکردگی سمیت شہر قائد میں صحت و صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزرا کی کارکردگی سمیت شہر قائد میں صحت و صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 554533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554533/بلاول-بھٹو-کی-وزیراعلی-سندھ-کو-رینجرز-اختیارات-کا-معاملہ-ا-ئین-قانون-کے-مطابق-حل-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org