QR CodeQR Code

تحصیل ناظم بونیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، 3 افراد زخمی

22 Jul 2016 14:52

اسلام ٹائمز: کالام کے علاقے اوتروڑ میں تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے تاہم سید سالار اس حملے میں محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تحصیل ناظم اس حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے اوتروڑ میں تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، تاہم سید بونیر اس حملے میں محفوظ رہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 554643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554643/تحصیل-ناظم-بونیر-کی-گاڑی-کے-قریب-بم-دھماکہ-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org