0
Friday 22 Jul 2016 14:52

تحصیل ناظم بونیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، 3 افراد زخمی

تحصیل ناظم بونیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، 3 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تحصیل ناظم اس حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے اوتروڑ میں تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، تاہم سید بونیر اس حملے میں محفوظ رہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 554643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش