QR CodeQR Code

عوام نے پیپلز پارٹی کو نشان عبرت بنا دیا، ترابی

23 Jul 2016 10:30

اسلام ٹائمز: جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے عدل و انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف انتخابات کرائے، پیپلز پارٹی کو ناقص کارکردگی پر عوام نے نشان عبرت بنایا۔ مسلم لیگ (ن) اور اس کی مفاہمتی پارٹیوں کو بھاری مینڈیٹ دیا، ہم سب جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ منتخب نمائندے عدل و انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی فکری اور نظریاتی تربیت اور اپنے اصلاحی ایجنڈے کے ساتھ خدمت جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 554778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554778/عوام-نے-پیپلز-پارٹی-کو-نشان-عبرت-بنا-دیا-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org