QR CodeQR Code

جرگہ ممبران کی فیصلے کے وقت لینے والے مچلگہ غیر قانونی قرار

23 Jul 2016 19:10

اسلام ٹائمز: مچلگہ کی رقم نقد طلب کرنے پر اب جرگہ ممبران کے شکایت کرنے پر باقاعدہ قانونی کاروائی کی جائیگی۔ کیونکہ یہ صرف عدالت میں فارم پر لکھوایا جاسکتا ہے کہ جرگہ کی رائے کو مانا جائے جبکہ ممبران نقد وصول نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ جرگہ ممبران اور ملکان کی جانب سے جرگوں میں فیصلہ کرنے کیلئے لی جانے والی رقم ( مچلگہ) کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ جو ایف سی آر، رواج اور قانون کے خلاف ہے۔ مچلگہ کی رقم نقد طلب کرنے پر اب جرگہ ممبران کے شکایت کرنے پر باقاعدہ قانونی کاروائی کی جائیگی۔ کیونکہ یہ صرف عدالت میں فارم پر لکھوایا جاسکتا ہے کہ جرگہ کی رائے کو مانا جائے جبکہ ممبران نقد وصول نہیں کرسکتے۔ جو بعد میں اکثر واپس نہیں کرتے اور سالوں سال اس کے پیچھے سرگرداں رہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرم ایجنسی یا فاٹا میں نامور اور ایماندار جرگہ ممبران موجود ہیں۔ جو نہ تو رشوت کا تقاضا کرتے ہیں نہ ہی مچلکے کی رقم ہڑپ کرتے ہیں۔ مگر کچھ گندی مچھلیوں کی وجہ سے پورے تالاب کو گندا کیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 554911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554911/جرگہ-ممبران-کی-فیصلے-کے-وقت-لینے-والے-مچلگہ-غیر-قانونی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org