QR CodeQR Code

کڑا احتسابی نظام لائیں گے، راجہ فاروق

24 Jul 2016 07:19

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کریں گے۔ محکمہ صحت کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے فیصلے کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی دو تہائی اکثریت میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے، (ن) لیگ کی آزاد کشمیر میں حکومت کی گڈگورننس اور تحریک آزادی اولین ترجیح ہو گی، کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ متنازعہ تعلیمی پیکیج کو ازسرنو دیکھنا ہو گا، 5 سال میں خلاف میرٹ کاموں کے بارے میں اہم فیصلے ہوں گے، پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کریں گے۔ محکمہ صحت کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے فیصلے کیے جائیں گے۔ آزادکشمیر کے اندر احتساب کے کڑے نظام کو نئے سرے سے فعال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 555022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555022/کڑا-احتسابی-نظام-لائیں-گے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org