QR CodeQR Code

علامہ حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

25 Jul 2016 18:05

اسلام ٹائمز: ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 555310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555310/علامہ-حسن-ظفر-نقوی-کی-انجیوگرافی-ڈاکٹروں-کا-مکمل-آرام-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org