0
Monday 25 Jul 2016 18:05

علامہ حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

علامہ حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 555310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش