QR CodeQR Code

ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی ہی اصل اپوزیشن ہے، سردار غلام علی اصغر لاہڑی

27 Jul 2016 00:26

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کسی بھی صورت پانامہ لیکس کے معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما سردار غلام علی اصغر لاہڑی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کمزور سمجھے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پی ٹی آئی ہی اصل اپوزیشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کرپشن کرنیوالوں کو انکے انجام سے دو چار کرکے رہیں گے۔ سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کسی بھی صورت پانامہ لیکس کے معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 555427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555427/ہم-ملک-اور-قوم-کا-مقدمہ-لڑ-رہے-ہیں-پی-ٹی-آئی-ہی-اصل-اپوزیشن-ہے-سردار-غلام-علی-اصغر-لاہڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org