QR CodeQR Code

کشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل اور بھارت کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

27 Jul 2016 00:25

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن ن لیگ نہیں، وفاقی حکومت جیتی ہے، الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرکے وائٹ پیپر شائع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ فوری طور پرکشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل اور بھارت کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ غیرت کے نام پر قتل کو سنگین ترین جرم قرار دے۔


خبر کا کوڈ: 555429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555429/کشمیر-کمیٹی-کی-قیادت-تبدیل-اور-بھارت-کا-تجارتی-سفارتی-بائیکاٹ-کیا-جائے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org