0
Wednesday 27 Jul 2016 00:25

کشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل اور بھارت کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

کشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل اور بھارت کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن ن لیگ نہیں، وفاقی حکومت جیتی ہے، الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرکے وائٹ پیپر شائع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ فوری طور پرکشمیر کمیٹی کی قیادت تبدیل اور بھارت کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ غیرت کے نام پر قتل کو سنگین ترین جرم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 555429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش