QR CodeQR Code

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، افغانیوں سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار

26 Jul 2016 18:50

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کلیئر ہونے والے افراد کو فورا رہا کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد سرکل اور مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں بعض اشتہاری ملزمان بھی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کلیئر ہونے والے افراد کو فورا رہا کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 555569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555569/پشاور-کے-مختلف-علاقوں-میں-پولیس-کی-کارروائیاں-افغانیوں-سمیت-20-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org