QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو اپنا ستعفیٰ پیش کردیا

26 Jul 2016 20:31

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفیٰ وصول کرنے کے بعد بلاول بھٹو نے قائم علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام اور اثاثہ ہیں، قائم علی شاہ کل گورنر سندھ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے جس کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ تحلیل ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر قائم علی شاہ نے کہا کہ بھٹو خاندان کے ساتھ تین نسلوں سے ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا۔ بلاول بھٹو نے قائم علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام اور اثاثہ ہیں۔ قائم علی شاہ کل گورنر سندھ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے جس کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ تحلیل ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 555592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555592/وزیر-اعلی-سندھ-قائم-علی-شاہ-نے-بلاول-بھٹو-کو-اپنا-ستعفی-پیش-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org