0
Tuesday 26 Jul 2016 20:31

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو اپنا ستعفیٰ پیش کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو اپنا ستعفیٰ پیش کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر قائم علی شاہ نے کہا کہ بھٹو خاندان کے ساتھ تین نسلوں سے ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا۔ بلاول بھٹو نے قائم علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام اور اثاثہ ہیں۔ قائم علی شاہ کل گورنر سندھ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے جس کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ تحلیل ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 555592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش