QR CodeQR Code

لکی مروت، سی ٹی ڈی اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ، ایک حملہ آور ہلاک

27 Jul 2016 00:23

اسلام ٹائمز: سرائے نورنگ تھانہ کی حدود میں سی ٹی ڈی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ شرپسندوں نے اچانک فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، اس دوران جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں پر لکی مروت میں شرپسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کی زد میں آکر دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ہے۔ تھانہ سرائے نورنگ کے علاقے مسلم باغ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران شرپسندوں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو اہلکار صدیق اور اسلم خان شدید زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ شرپسند شفیق الرحمن ولد خلیل الرحمن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جبکہ جوابی فائرنگ میں شرپسند ہلاک ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوسرے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 555654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555654/لکی-مروت-سی-ٹی-ڈی-اہلکاروں-پر-شرپسندوں-کا-حملہ-ایک-ا-ور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org