QR CodeQR Code

بنوں، سیاستدانوں اور فوج کے درمیان ریفرنڈم کی ناکام کوشش، 4 افراد گرفتار

27 Jul 2016 00:37

اسلام ٹائمز: السلم فاونڈیشن کے چیئرمین اور اس کے تین ساتھیوں کو نقص امن اور اشتعال انگیزی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ افراد نے سیاستدانوں اور فوج کے درمیان ایک ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوشش کی تھی، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس نے سیاسی رہنماوں اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ریفرنڈم کرانے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بنوں پولیس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر دولت خان کے حکم پر غیر سرکاری تنظیم السلم فاونڈیشن کے چیئرمین محمد اسلم کو تین ساتھیوں سمیت امن کو خراب کرنے اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ ریفرنڈم میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ افراد نے بنوں پریس کلب کے سامنے پاک فوج اور سیاسی لیڈروں کے درمیان ریفرنڈم منعقد کرایا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ ریفرنڈم کا مقصد عوامی رائے معلوم کرنی تھی کہ لوگ سیاسی قیادت چاہتے ہیں یا پاک فوج؟ مقامی صحافی احسان خٹک کے مطابق ریفرنڈم میں دو سو کے قریب ووٹ ڈالے گئے تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ووٹ کس کے حق میں زیادہ آئے۔


خبر کا کوڈ: 555657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555657/بنوں-سیاستدانوں-اور-فوج-کے-درمیان-ریفرنڈم-کی-ناکام-کوشش-4-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org