0
Wednesday 27 Jul 2016 00:37

بنوں، سیاستدانوں اور فوج کے درمیان ریفرنڈم کی ناکام کوشش، 4 افراد گرفتار

بنوں، سیاستدانوں اور فوج کے درمیان ریفرنڈم کی ناکام کوشش، 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس نے سیاسی رہنماوں اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ریفرنڈم کرانے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بنوں پولیس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر دولت خان کے حکم پر غیر سرکاری تنظیم السلم فاونڈیشن کے چیئرمین محمد اسلم کو تین ساتھیوں سمیت امن کو خراب کرنے اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ ریفرنڈم میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ افراد نے بنوں پریس کلب کے سامنے پاک فوج اور سیاسی لیڈروں کے درمیان ریفرنڈم منعقد کرایا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ ریفرنڈم کا مقصد عوامی رائے معلوم کرنی تھی کہ لوگ سیاسی قیادت چاہتے ہیں یا پاک فوج؟ مقامی صحافی احسان خٹک کے مطابق ریفرنڈم میں دو سو کے قریب ووٹ ڈالے گئے تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ووٹ کس کے حق میں زیادہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 555657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش