QR CodeQR Code

طورخم بارڈر پر بھی پرچم لہرانے اور سلامی کا عمل شروع

27 Jul 2016 18:26

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق پرچم صبح چھ بجے لہرایا جاتا ہے اور سلامی دی جاتی ہے جبکہ شام کے وقت قومی ترانے کے ساتھ اتارا جاتا ہے، جس کے بعد طورخم بارڈر کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین طورخم بارڈرپر تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پرچم لہرانے اور سلامی کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرچم صبح چھ بجے لہرایا جاتا ہے اور شام کے وقت قومی ترانے کے ساتھ اتارا جاتا ہے، جس کے بعد طور خم بارڈر ہر قسم کی آمدو رفت کےلئے بند ہو جاتا ہے۔ اس دوران بارڈر پر موجود سکیورٹی اہلکار پرچم کو سلامی پیش کرتے ہیں اور عام لوگ احتراماً قومی ترانے کے اختتام تک اپنی جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 555830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555830/طورخم-بارڈر-پر-بھی-پرچم-لہرانے-اور-سلامی-کا-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org