QR CodeQR Code

حکومت مخالف قوتیں سی پیک منصوبہ سے خوفزدہ نہ ہوں اور اس کے خلاف سازشیں بند کریں، ڈاکٹر نادیہ عزیز

28 Jul 2016 02:21

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنما کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو معاشی طور پر بڑی قوت بنانے کا با عث بنے گا، 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، جو لوگ افراتفری پھیلا کر اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کی رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر پاکستانی عوام، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنما کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو معاشی طور پر بڑی قوت بنانے کا با عث بنے گا، 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف قوتیں سی پیک منصوبہ سے خوفزدہ ہو کر اس کے خلاف سازشوں کا جاری سلسلہ بند کریں، کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے مفادات کا محافظ ہے، جو لوگ افراتفری پھیلا کر اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 555925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555925/حکومت-مخالف-قوتیں-سی-پیک-منصوبہ-سے-خوفزدہ-نہ-ہوں-اور-اس-کے-خلاف-سازشیں-بند-کریں-ڈاکٹر-نادیہ-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org